راجہ فاروق حیدر

راجہ فاروق حیدر کا پی ٹی آئی پر دھاندلی کا الزام

مظفر آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ فاروق حیدر نے آزاد کشمیر الیکشن کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر دھاندلی کا الزام عائد کر دیا ہے۔ راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں جتنا بھی اسٹاف ہے وہ پنجاب حکومت کا ہے۔ آزاد کشمیر میں تمام افراد پنجاب حکومت کے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ فاروق حیدر نے آزاد کشمیر الیکشن سے متعلق ایک بیان میں پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی لیگ حکومت نے دوسری پارٹی کا کوئی امیدوار نہیں توڑا لیکن پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر کا وزیر توڑ لیا۔

واضح رہے کہ راجہ فاروق حیدر نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بندے اپنے ساتھ ملالیے، انتخابات سے قبل دھاندلی اور کسے کہتے ہیں۔ راجہ فاروق کے مطابق پی ٹی آئی آگر دھاندلی نہ کرتی تو ان کا آزاد کشمیر سے ایک سیٹ کا جیتنا بھی مشکل تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے