مریم اورنگزیب

آزادکشمیر کے مختلف حلقوں سے الیکشن بے ضابطگیوں کی شکایات ہیں۔ مریم اورنگزیب

مظفرآباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں پولنگ کے دوران مختلف حلقوں میں الیکشن بے ضابطگیوں کی شکایات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنز میں داخلے سے روکنے اور پولنگ بندش کی شکایات بڑھتی جارہی ہیں۔ پولنگ اسٹیشن گرلز پرائمری اسکول کنگڑہڑیولہ (یوسی) کومی کوٹ پر 2 گھنٹے پولنگ بند رہی ہے۔ عملے کی مدد سے پولنگ اسٹیشن کے اندر ٹھپے لگانے کی اطلاعات ملی ہیں۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ ایل اے 32 چکار، ایل اے 33 گوہر آباد میں پی ٹی آئی کے سوا کسی کا پولنگ ایجنٹ داخل نہیں ہونے دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 2018 اور ڈسکہ الیکشن کے ہتھکنڈے کھلم کھلا انجام دیے جا رہے ہیں، کوئی ناخوشگوار صورت حال پیدا ہوئی تو عمران صاحب ذمہ دار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے