فیصل واوڈا

فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کیس سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کیس اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کے لئے مقرر کر دی ہے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈ نے الیکشن کمیشن میں جعلی حلف نامہ جمع کراتے ہوئے  اپنی دہری شہریت چھپا ئی تھی، جس کی وجہ سے ان کے خلاف نااہلی کیس داخل کر ایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رجسٹرار ہائی کورٹ نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل پیر کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ڈویژن بینچ سماعت کرے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے دو دن کیس سماعت کے لیے مقرر ہوا تھا لیکن بنچ کی عدم دستیابی پر سماعت نا ہو سکی تھی۔

واضح رہے کہ شہری میاں فیصل نے بیرسٹر جہانگیر جدون کے ذریعے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا الیکشن 2018 میں نامزدگی فارم جمع کراتے ہوئے دوہری شہریت رکھتے تھے، لیکن انہوں نے فارم جمع کراتے ہوئے جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا کہ دوہری شہریت چھوڑ دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے