مریم نواز

مریم نواز نے آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج مسترد کر دیے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے نتائج تسلیم نہیں کئے اور نہ کروں گی،میں نےتو 2018ء کے نتائج بھی تسلیم نہیں کیے نہ اس جعلی حکومت کو مانا ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے بہت اچھا الیکشن لڑا اور سخت مقابلہ کیا ہے، ریاست اور طاقت کے تمام سینٹرز اور دھاندلی کا یوں مقابلہ کرنا آسان نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی مقبول ترین سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پی ٹی آئی پر دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بالکل مایوس نہیں ہوں،مسلم لیگ ن نے ایک دھاندلی زدہ الیکشن میں بھی بہترین مقابلہ کیا ہے اورشیم پیج کو بہت ٹف ٹائم دیا ہے، کسی بھی منصفانہ الیکشن میں یہ ن کےسامنے کھڑے بھی نہیں ہو سکتے انشاءاللّہ ،خوشی کی بات یہ ہے کہ ن کشمیر میں ایک عوامی طاقت کے طور پر ابھری ہے اور جاگ رہی ہے۔ میں ن لیگ کے تمام ووٹرز اور ورکروں کو ان کی جرت اور بہادری پر شاباش دینا چاہتی ہوں، مجھے دل سے فخر ہو رہا ہے ان پر۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس بے شرم دھاندلی پر کیا لائحہ عمل ہو گا؟ جماعت جلد فیصلہ کرے گی، انشاءاللّہ۔ یادرہے کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،اب تک 45 مٰیں سے 42 حلقوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آئے ہیں جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے 24 ،پیپلز پارٹی کے10، مسلم لیگ(ن) کے چھ  ، مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے ایک، ایک امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے