راجہ ریاض

راجہ ریاض کی نوازشریف سے ملاقات، ن لیگ میں شمولیت

لندن (پاک صحافت) راجہ ریاض نے نواز شریف سے ملاقات کے بعد ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے لندن میں نواز شریف سے ملاقات کی اور ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی، میڈیا سے گفتگو میں سابق قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں اہم فیصلے ہوں گے۔

راجہ ریاض کا مزید کہنا تھا کہ عام انتخابات کیلئے 15 فروری تک ہوجائیں گے، الیکشن اس سے ہفتہ پہلے یا بعد میں ہوں گے۔ نواز شریف کا زبردست استقبال ہوگا، ان کا اپنا ووٹ بینک ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ پرانی جماعت ہے، اس کے فالوورز گہرائی تک ہیں۔ نواز شریف صاحب کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے