شازیہ مری

حکومت سیاسی مخالفین سے انتقام لینے کے بجائے لوگوں کو ریلیف دے۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرنے کے بجائے عوام کو ریلیف دے جو حکومت کی اصل ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بہت پرانا ہے جو آج بھی جاری ہے۔ ہمیں کبھی عدالتوں سے انصاف نہیں ملا لیکن آصف زرداری پھر بھی عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں۔

رہنما پی پی شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری بیماری میں بھی عدالتوں سے اور نہ ہی ملک سے بھاگتے ہیں۔ آصف زرداری نے اپنی عمر کا بڑا حصہ جیل میں گزارا لیکن ان پر ثابت کچھ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو ڈھیل ملتی ہے تو کسی کو قبل از گرفتاری 10 دن کا نوٹس دیئے جانے کا حکم مل جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے