حسین علی شہریاری

کورونا کی مختلف ویکسینوں کی پیداوار ، ایرانی سائنسدانوں کی بڑی کامیابی

تہران {پاک صحافت} ایران کی پارلیمنٹ میں میڈیسن ، ٹریٹمنٹ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کے نوجوان سائنس دانوں نے کورونا ویکسین بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

حسین علی شہریاری نے اتوار کے روز تہران میں کورونا کی نورا ویکسین کی رونمائی کے موقع پر ایران پریس سے گفتگو کرتے ہوئے ایران میں کورونا کی مختلف ویکسین تیار کرنے کی اہمیت کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ اس وقت ایران میں کورونا کی چھ ویکسینیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں اچھے طبی انفراسٹرکچر کے پیش نظر ، جب بھی ویکسین کی تیاری کی ضرورت ہوگی ، ایرانی سائنس دان اسے تیار کرسکتے ہیں اور اسے بیرون ملک سے درآمد کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ایران کی پارلیمنٹ میں میڈیسن ، ٹریٹمنٹ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کمیشن کے سربراہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ مختلف ویکسینوں کی تیاری دنیا میں ایران کا فخر ہوگی اور کورونا ویکسین برآمد کرنے والے ممالک میں ایران شامل ہوگا۔ یاد رہے کہ ایران کی بقیۃ اللہ یونیورسٹی کی جانب سے تیار کردہ نورا کے نام سے ایک ویکسین اتوار کو منظرعام پر آئی اور اس کا کلینیکل ٹرائل اتوار سے ہی شروع ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مقاومتی راہبر

راےالیوم: غزہ میں مزاحمتی رہنما رفح میں لڑنے کے لیے تیار ہیں

پاک صحافت رائے الیوم عربی اخبار نے لکھا ہے: غزہ میں مزاحمتی قیادت نے پیغامات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے