انوار الحق کاکڑ

نگراں حکومت انتخابات میں التوا کا کوئی جواز نہیں لائے گی۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت انتخابات میں التوا کا کوئی جواز نہیں لائے گی۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ امن و امان، سرحدی صورتحال کے باعث انتخابات میں تاخیر نہیں ہوگی، پاکستان کو مغربی اور مشرقی محاذ پر خطرات کا سامنا ضرور ہے۔ یقین ہے بیک وقت سرحدی خطرات پر بھی قابو پائیں گے۔ مشرقی، مغربی سرحدوں پر سکیورٹی خطرات بڑھنے سے مؤثر جواب کی ضروریات بڑھ گئیں۔

انوارالحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات کے انعقاد پر سرحدوں کی صورتحال کے اثرات نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت کا کام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کرنا ہے جس کے لیے تیار ہیں، انتخابات سے متعلق قیاس آرائیاں ختم کرنا نگران حکومت کا کام نہیں، انتخابات کا انعقاد آئینی طور پر الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوحہ امن معاہدے میں طالبان نے دنیا کو یقین دہانی کروائی تھی کہ ان کی سرزمین کسی دوسرے کے خلاف دہشت گردی میں استعمال نہیں ہوگی۔ پاکستان کو حق دفاع حاصل ہے اور اپنے لوگوں اور سرزمین کے دفاع کے لیے جہاں سمجھیں گے ضرور ایکشن لیں گے، جو خطرہ سامنے آئے گا اس کے مطابق فیصلے لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے