نوازشریف

ن لیگ کی قانونی ٹیم نے نوازشریف کی وطن واپسی کیلئے کلیئرنس دے دی

لندن (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی قانونی ٹیم نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے کلیئرنس دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی اور مقدمات کا جائزہ لینے کے لیے لندن میں ن لیگ کے بڑوں کی بیٹھک ہوئی، جس میں قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا، نواز شریف کی پاکستان واپسی کیلئے قانونی ٹیم نے بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم نے نواز شریف کو پاکستان واپسی کیلئے کلیئرنس دے دی۔ قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو پاکستان واپسی پر مقدمات میں قانونی مسائل پر کوئی مشکلات در پیش نہیں۔

مسلم لیگ ن کی میٹنگ میں نواز شریف، شہباز شریف، اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ اور اسحاق ڈار شریک ہوئے۔ اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ملک نے نواز شریف اور اجلاس کے دیگر شرکاء کو بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے