انوار الحق کاکڑ

دہشتگردی کیخلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چترال حملے پر جاری بیان میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہماری چوکس فورسز کا شکریہ، افواج نے چترال کے قریب پاک افغان سرحدی چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا۔

وزیراعظم انوار الحق کا کڑ کا مزید کہنا ہے کہ چترال حملے میں ہمارے 4 فوجی جوانوں نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا، حملے میں دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام شہری ہمارے ساتھ ہیں، دہشتگردی کے خلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے