خورشید شاہ

پیپلزپارٹی کے احتجاج میں عوام کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی ورکرز بھی ہوں گے۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے حکومت کے خلاف کئے جانے والے احتجاج میں عوام کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی ورکرز بھی ہوں گے جو حکومتی نااہلی اور نالائقی سے تنگ آچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے جھوٹ بولا کہ ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دوں گا، آرٹیکل 62/63 کے تحت عمران خان کے خلاف کیس ہونا چاہیے۔ عمران خان صادق اور امین نہیں رہے ہیں۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے۔ جب تک ملک میں مہنگائی بیروزگاری ہے ہماری جنگ جاری رہے گی، عوام کی عمران خان سے جان چھڑانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لانگ مارچ کا مقصد کسی کیلئے مسئلہ پیدا کرنا نہیں ہے، لانگ مارچ کا مقصد عمران خان سے جان چھڑانا ہے، مہنگائی ختم ہوسکتی ہے، جو لوگ چیختے روتے ہیں انہیں گھروں سے باہر آکر اپنا حق مانگنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے