مولانا فضل الرحمن

پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے کا مقصد ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنا تھا۔ مولانا فضل الرحمن

لاہور (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے کا مقصد ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنا تھا۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری ممالک میں نگران حکومت کا تصور ہی نہیں،موجودہ ملکی صورتحال میں انتخابات ناگزیر ہیں۔ ملک میں عام انتخابات فروری کے آخر تک ہوں گے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ جو حالات قبائلی علاقوں میں ہیں الیکشن کمپین کرنا مشکل ہے۔ پی ڈی ایم جماعتوں ایم کیو ایم، اختر مینگل و دیگر نے اتفاق رائے سے فوری الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا تھا، پیپلز پارٹی نے عین آخری وقت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آخری وقت میں ایسا نہ کرتی تو اب تک انتخابات ہوچکے ہوتے۔ پی ٹی آئی چیئرمین کو لانے والوں نے اعتراف کیا کہ ان کا ایجنڈا کچھ اور ہے، پی ٹی آئی کو اقتدار میں اس لئے لایا گیا کہ ملک کو معاشی طور پر کمزور کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے