پی ٹی آئی

پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر کا پارٹی سے علیحدگی کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر عون عباس بپی نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر عون عباس بپی نے ویڈیو پیغام کے ذریعے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، میں سمجھتا ہوں یہ پاکستان کی تاریخ میں سیاہ دھبہ ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ یہ قوم اور پاک فوج لازم و ملزوم ہیں۔ تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی صدارت سے مستعفی ہوتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ تھوڑے عرصے کیلئے سیاست سے بھی دستبردار ہونے کا بھی اعلان کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے