اے این پی

دھاندلی کے مجرم دندناتے پھر رہے ہیں، کوئی سوموٹو نہیں لیا جارہا۔ مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ دھاندلی کے مجرم دندناتے پھر رہے ہیں، کوئی سوموٹو نہیں لیا جارہا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھاندلی کے دو بڑے مجرم آج بھی دندناتے پھر رہے ہیں، آج بھی ان مجرمان کے خلاف کوئی ازخود نوٹس نہیں لیا جارہا ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب، خیبرپختونخوا الیکشن سے متعلق کیس زیر سماعت ہے، اس کیس کے دوران 2 ججز نے مقدمے سے لاتعلقی کا اظہار کیا، چیف جسٹس بضد ہیں کیس کو ہر صورت سننا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 5 رکنی بینچ اب 3 رکنی بینچ تک محدود ہوگیا ہے، ججز کے علیحدہ ہونے سے قوم ابہام کا شکار ہوئی، 2018ء کے الیکشن پر عدم اعتماد کیا گیا، اس وقت ازخود نوٹس کیوں نہیں لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے