نواز شریف

نوازشریف نے اتحادی جماعتوں کو سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے بائیکاٹ کی تجویز دیدی

اسلام آباد (پاک صحافت) نوازشریف نے اتحادی جماعتوں کو سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے بائیکاٹ کی تجویز دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات تاخیر کیس کے معاملے پر سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے جب پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات التوا کیس پر مشورہ مانگا تو انہوں نے پی ڈی ایم جماعتوں کو سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے بائیکاٹ کی تجویز دیدی۔ نوازشریف کا کہنا تھاکہ 3 رکنی بینچ میں ثاقب نثار کے زیر اثر لوگ موجود ہیں، ان سے انصاف کی توقع نہیں ہے۔ پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں نے بھی 3 رکنی بینچ کے بائیکاٹ کا مشورہ دیا جس کی نوازشریف نے توثیق کر دی ہے۔

ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے اہم اجلاس میں شریک چیئرمین پیپلز پارٹی اور سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین پی پی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، جے یو آئی اور حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، چوہدری سالک حسین، مریم نواز اور ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی بھی شریک ہوئے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد، سابق وزیراعظم نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے اہم اجلاس میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے