جاوید لطیف

یہ کیا طریقہ کار ہے کہ چیف ایگزیکٹو ایک انسپکٹر کا بھی تبادلہ نہ کرسکے، میاں جاوید لطیف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ یہ کیا طریقہ کار ہے کہ چیف ایگزیکٹو ایک انسپکٹر کا بھی تبادلہ نہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ چار ہفتوں کی حکومت پر شک کا اظہار کیا جارہا ہے، حکومت کے تبادلوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا کہ اگر معاملات اسی طرح چلنے ہیں تو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس بلاکر سارے معاملات سامنے رکھے جائیں، آج نوٹس لیے جارہے ہیں، جب سپریم کورٹ کی طرف سے بنائی گئی جے آئی ٹی کے پانچ ہیروں میں سے ایک کو ڈی جی ایف آئی اے لگادیا گیا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہا کہ پانچ پانچ آئی جیز بدلے جاتے رہے کوئی نوٹس نہیں لیا گیا، واٹس اپ پر جج تبدیل ہوتے رہے کوئی ازخود نوٹس نہیں لیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم سیاست کے بجائے سخت فیصلے لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے