بلاول بھٹو

دنیا میں نئی فاشسٹ پالیسیوں کے تحت مسلمانوں کیخلاف نفرت پھیلائی جارہی۔ وزیرخارجہ

نیویارک (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ دنیا میں نئی فاشسٹ پالیسیوں کے تحت مسلمانوں کیخلاف نفرت پھیلائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے عالمی دن کی یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا آج کے دور کا اہم مسئلہ ہے، اس سے نمٹنے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں، حجاب جیسے معاملات کو سیاست میں لانے کا مقصد اسلام کو نشانہ بنانا ہے۔ دنیا میں منظم طریقے سے نئی فاشسٹ پالیسیوں کے تحت مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلائی جارہی ہے اور اُنہیں مذہب کی وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔

قبل ازیں برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو آج جن مسائل کا سامنا ہے ایسے میں آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ منصفانہ ڈیل نہیں کر رہا، مشکل میں چین کی مدد پر بیجنگ کے شکر گزار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے