شرجیل میمن

عمران خان کیجانب سے آئین و قانون کی بالادستی کی بات کرنا مضحکہ خیز ہے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے آئین و قانون کی بالادستی کی بات کرنا مضحکہ خیز ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف روز نئے چٹکلے چھوڑتی ہے، تحریک انصاف اپنی نام نہاد مقبولیت کے بوجھ تلے دب چکی ہے، اداروں کو بلیک میل کرنے کے حربے ناکام ہوگئے ہیں، عمران خان من پسند فیصلوں کے لیے الیکشن کمیشن کو دباو میں لانا چاہتے ہیں۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ انتخابات کسی جماعت کی خواہش پر نہیں بلکہ آئین و قانون کے مطابق ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے سیاست اور آئین کو بھی کھیل سمجھ لیا، عمران خان عدالتوں میں پیش ہونے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے