فریال تالپور

تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ اور زراعت سندھ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ فریال تالپور

کراچی (پاک صحافت) فریال تالپور کا کہنا ہے کہ تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ اور زراعت سندھ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما و سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی وطن میں سرمایہ لگائیں، سندھ حکومت انہیں بھرپور سہولتیں فراہم کرےگی۔  تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ اور زراعت سندھ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور ان کو جدید تر بنانے کے لیے سندھ اور کیلیفورنیا کو سسٹر اسٹیٹ کا درجہ دینے کے لیے اقدامات کرنا چاہیں۔

فریال تالپور کا مزید کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق کے بغیر مختلف شعبوں میں دیرپا ترقی ممکن نہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ کیلی فورنیا کی جامعات اور اداروں سے وابستہ ماہرین سندھ آکر ان فیلڈز میں بہتری کے لیے اقدامات کریں گے۔

یاد رہے کہ فریال تالپور نے یہ بات پاکستانی امریکن ڈیموکریٹ ڈاکٹر آصف محمود سے ملاقات کے موقع پر کہی جنہوں نے پیپلزپارٹی کی رہنما سے کراچی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے