ناصر حسین شاہ

سیلاب متاثرین کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں۔ ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ہم عمران خان کی طرح سیاسی جلسے کرنے کے بجائے اس وقت سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے سوشل میڈیا پر غلط خبروں اور پروپیگنڈے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ بارش کی تباہ کاریوں پر کچھ سیاسی یتیم سیاست چمکا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی بارشوں سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں۔

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان سیلاب متاثرین کی مدد کے بجائے صرف سیاسی جلسوں تک محدود ہیں۔ اسے عوام کی کوئی فکر نہیں ہے اور وہ اقتدار کے نشے میں پاگل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بارش متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے