مولانا فضل الرحمن

خیبرپختونخوا کی عوام موجودہ صوبائی حکومت سے اکتا چکی ہے۔ مولانا فضل الرحمن

پشاور (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کی عوام موجودہ صوبائی کرپٹ اور نااہل حکومت سے اکتا چکی ہے، جس نے اب تک عوام کے فلاح و بہبود کے لئے کوئی کام نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بدمست ہاتھی کی طرح غصہ عوام پر نکالنا بند کرے، ورکرز ویلفیئر ملازمین پر بدترین تشدد آمرانہ سوچ کی عکاسی ہے۔ اپنے حقوق کیلئے پرامن احتجاج کرنا ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے، سرکاری ملازمین سے انسانیت سوز سلوک قابل مذمت ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا ہے کہ تشدد کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے، تمام گرفتار ملازمین کو فی الفور رہا کیا جائے۔ عوام صوبائی حکومت کا ظلم و ستم اب مزید برداشت نہیں کریں گے۔ اپنے حقوق کا دفاع کرنا عوام کا حق ہے۔ صوبائی حکومت اپنا قبلہ درست کرے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے