احسن اقبال

بلوچستان کا امن خراب کرنے والے شکست کھائیں گے، احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے بلوچستان کے علاقے سبی میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا امن خراب کرنے والے شکست کھائیں گے۔ احسن اقبال نے  جاری بیان میں کہا کہ سبی میں بم دھماکے اور ہلاکتوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے  کہا کہ سبی میں بم دھماکے اور ہلاکتوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، سفاک دہشت گرد اور ان کے سہولت کار ناکام ہونگے۔ خیال رہے کہ  سبی میلہ جیل روڈ پر صدر مملکت کا قافلہ گزر جانے کے بعد آفیسر کلب پر زرو دار دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت کا قافلہ گزرنے کے پندرہ منٹ بعد دھماکہ ہوا تھا۔ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ سبی دھماکے میں دو ایف سی اہلکاروں سمیت تین افراد شہید ہوئے جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ اس  پر ردعمل دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سفاک دہشت گرد اور ان کے سہولت کار ناکام ہونگے- بلوچستان کا امن خراب کرنے والے شکست کھائیں گے انشاءاللہ-

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے