خرم دستگیر

عمران خان کے فاشزم کیخلاف جدوجہد آئین کی بحالی کیلئے کی گئی۔ خرم دستگیر

اسلام آباد (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے ملکی اداروں کو تباہ کردیا ہے، عمران خان کی فاشزم کے خلاف جدوجہد آئین کی بحالی کے لئے کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ صدر مملکت وزیراعظم کی ایڈوائس پر عمل کرنے کے پابند ہیں اور اگر صدر وزیراعظم کی ایڈوائس پر عمل نہیں کرتے تو وہ آئین کو توڑ رہے ہیں۔ چاہتے ہیں دیہی اور شہری علاقوں میں توازن لاکر آگے بڑھیں۔

خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ 8 اور 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا جبکہ ہمیں ایل این جی کی سپلائی جلد مل جائے گی اور اگلے دس سال کی توانائی کے حوالے سے بھی ہم پالیسی بنانے جارہے ہیں۔ ڈسکوز کے نظام میں بہتری لانے کیلئے کوشاں ہیں، زیادہ خسارے والے فیڈر پر لوڈمینجمنٹ کی جارہی ہے، وزارت سنبھالی تو 7 ہزار میگاواٹ کے پلانٹ بند تھے۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کم کرنے کیلئے اضافی وسائل درکار ہیں، وزیراعظم نے وسائل فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے