حمزہ شہباز

لاہور کو پھر سے صاف ستھرا اور خوبصورت بنائیں گے۔ وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور کو ماضی کی طرح پھر سے صاف ستھرا اور خوبصورت بنائیں گے، پی ٹی آئی حکومت نے لاہور شہر کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں حمزہ شہباز نے 2 روز میں صفائی کا جامع پلان طلب کر لیا۔ اجلاس میں شہر کی صفائی کے انتظامات کی مانیٹرنگ کا فول پروف میکانزم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کو صاف ستھرا اور منظم حالت میں نظر آنا چاہیے، شہر کی صفائی اور خوبصورتی کا عمل وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے منقطع ہوا تھا۔ سڑکوں کی صفائی کیلئے مشینوں کو مرمت کرکے استعمال میں لایا جائے، ایل ڈبلیو ایم سی اور واسا کے ملازمین خدمت کے جذبے سے فرائض سرانجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ گرمی میں شہریوں کو پانی کی سپلائی میں تعطل نہیں ہونا چاہیے، مون سون کی آمد سے قبل نالوں کی صفائی کا کام مکمل کیا جائے، مون سون میں بروقت نکاسی آب کیلئے فول پروف میکانزم وضع کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے