مفتاح اسماعیل

لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے روپے کی گرتی ہوئی قدر کی وجوہات بتادیں

کراچی (پاک صحافت) لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ملک میں روپے کی گرتی ہوئی قدر کی چار اہم وجوہات ہیں۔ جبکہ پی ٹی آئی حکومت کی نالائقی اور نااہلی بھی اس میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ روپے کی قدر میں حالیہ تیزی سے گراوٹ کی پہلی وجہ آئی ایم ایف پروگرام کی تجدید کے بعد غیریقینی صورتحال ہے۔ دوسری وجہ تاریخ کا سب سے بڑا تجارتی خسارہ، تیزی سے بڑھتی درآمدات ہیں جبکہ روپے کی قدر میں گراوٹ کی تیسری وجہ ملک میں مہنگائی کی بلند ترین شرح ہے۔

رہنما ن لیگ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی کی چوتھی وجہ روپے کی فراہمی میں تیزی سے اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کی تجدید کے بعد طے شدہ رقم موصول نہ ہونا بھی مہنگائی کی ایک وجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے