کامران ٹیسوری

خلوص نیت سے ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔ گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ خلوص نیت سے ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے المصطفیٰ سوسائٹی کا دورہ کیا اور ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ ہیلتھ گالا میں شرکت کی۔ اس موقع پر گورنر سندھ کے ہیلتھ گالا میں بلڈ پریشر، شوگر اور کولسٹرول کے ٹیسٹ کئے گئے اور انہوں نے وہاں سے اپنی شوگر بھی چیک کروائی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ عالمی دن کی مناسبت سے شاندار پروگرام ہے جبکہ المصطفیٰ تعلیم و صحت میں نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی ادارے حکومت کا ہاتھ ہوتے ہیں جبکہ ایسے سماجی اداروں کی بھرپور مدد کروں گا اور ان اداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کراوں گا۔ مختلف مکاتب فکر اور سیاسی و مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کررہا ہوں، چاہتا ہوں کہ سب کے درمیان اتفاق و اتحاد قائم کر سکوں، سب کو جوڑنے کے مشن پر ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے