آصف زرداری

ملتان والوں نے سیاسی خانہ بدوش سے حساب برابر کردیا۔ آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ملتان والوں نے سیاسی خانہ بدوش سے حساب برابر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے کامیاب ہونے والے امیدواروں علی موسی گیلانی اور عبدالحکیم بلوچ کو بالترتیب ملتان اور کراچی سے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

سابق صدر آصف زرداری کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ پارٹی کا نشان تیر درحقیقت جیت کا نشان ہے اور قومی اسمبلی میں دو جیالوں کا اضافہ باعث اطمینان ہے۔ انہوں نے سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو خانہ بدوش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملتان کے عوام نے ضمنی انتخاب میں سیاسی خانہ بدوش سے حساب برابر کردیا ہے۔ جنوبی پنجاب صوبہ بن کررہے گا یہ میرا وعدہ اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا منشور ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

ایرانی صدر کا دورہ پری پلان تھا، جس پر کافی دنوں سے کام جاری تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ ایرانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے