حمزہ شہباز

تاریخ کی نا اہل ترین حکومتیں وفاق اور پنجاب پر مسلط ہیں، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ کی نا اہل ترین حکومتیں وفاق اور پنجاب پر مسلط ہیں، لوگ اس عذاب سے نجات چاہتے ہیں۔ حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اس ملک سے جو کھلواڑ کیا ہے اس کا یوم حساب بھی قریب ہے۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز  نے جاری بیان میں ڈینی وائرس کے بڑھتے کیسز پر وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک کو مہنگائی ،غربت اور بیروزگاری کے علاوہ ڈینگی کے رحم و کرم پر بھی چھوڑ دیا گیا ہے۔ حکومتی اعداد و شمار کہتے ہیں کہ پنجاب سے رواں برس 24 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ اور 127 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اصل تصویر اس سے کہیں بھیانک ہے حکومتی ڈیٹا ناقابل اعتبار ہے جس کی تصدیق ایک حکومتی رپورٹ نے خود کی۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز نے جاری بیان میں مزید کہا کہ ڈینگی کی پہلی وبا میں شہباز شریف کا تمسخر اڑانے والے عمران خان خیبرپختونخوا میں حملے کے موقع پر پہاڑوں پر سیر کرنے کے بہانے چھپ گئے تھے۔ بروقت اسپرے نہیں کروایا گیا ہسپتالوں میں ایک ایک بستر پر تین تین لوگ علاج کے منتظر رہے ادویات بلیک میں بکتی رہیں اور ڈینگی کا سستا ٹیسٹ مہیا نہ کرانے پر حکومت مجرمانہ غفلت کی مرتکب ہوئی ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اعلی عدلیہ کو فی الفور اس نا اہلی اور بدانتظامی کا نوٹس لے کر مجرمانہ غفلت کے مرتکب افراد سے اس عوامی مسئلہ پر جواب طلبی کرنی چاہئے اور ان کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لینا چاہئے۔ روزانہ کی بنیاد پر اموات، ادویات کی قلت اور ہسپتالوں میں جگہ کی کمی کی وجہ 11 کروڑ کا صوبہ نااہل وزیراعلیٰ کی جھولی میں ڈالنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے