دہشتگرد

پاکستان میں افغان نژاد کالعدم ٹی ٹی پی دہشتگردوں کے ملوث ہونے کی تصدیق

شمالی وزیرستان (پاک صحافت) پاکستان میں افغان نژاد کالعدم ٹی ٹی پی دہشتگردوں کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں ہلاک چھ دہشتگردوں کی شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ یہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے تھے۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔

مقامی ذرائع نے آپریشن کے دوران ایک خودکش حملہ آور کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے۔ کالعدم ٹی ٹی پی کو افغان دہشتگردوں کی پشت پناہی بھی حاصل ہے، ٹی ٹی پی کا افغان شہریوں پر انحصار بڑھتا جا رہا ہے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں محمد انور ولد انگور خان اور شبیر جان عرف عابد کی رہائش خوست، حمزہ اور فرمان کا تعلق لوگر، گل جان کا تعلق پکتیکا سے ہے، آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں میں طلحہ عرف ضرار بھی شامل ہے۔

ہلاک دہشتگردوں میں تیر تنگی، شمالی وزیرستان کا رہائشی 16 سالہ مبینہ خودکش بمبار عابد اللہ ولد جمال بھی شامل ہے۔ ٹی ٹی پی کی جانب سے افغان شہریوں کا پاکستان کیخلاف دہشتگرد کارروائیوں میں استعمال، افغان عبوری حکومت کے دعوؤں کی نفی اور سوالیہ نشان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے