محمد بن سلمان

سعودی ولیہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی

اسلام آباد (پاک صحافت) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کو ملتوی کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا حالیہ دورہ ملتوی ہوا ہے جبکہ ان کے دورے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان سیمت دوسرے ایشیائی ممالک کا دورہ انڈونیشیا کے شہر بالی میں ہونے والی جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے باعث ملتوی کیا ہے۔ دورے کی نئی تاریخوں کے لیے سفارتی سطح پر دونوں ممالک کے حکام رابطوں میں ہیں ، اس کا اعلان جلد ہی کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے