سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پنجاب حکومت کو شدید دھمکی دے دی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پنجاب حکومت کو شدید دھمکی دے دی

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے پی ڈی ایم جلسے کے حوالے سے پنجاب حکومت کو شدید دھمکی اور وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران سرکاری ملازم ہیں ذاتی ملازم نہیں، تمام لوگ نوکری کریں، جھوٹے مقدمے نہ بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 13 دسمبر کو لاہور کا جلسہ تاریخی ہوگا، افسران اگر سیاست میں ملوث ہوں گے تو کل انہیں جواب دینا ہوگا، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ پہلے نیب استعمال ہوا اب اینٹی کرپشن میدان میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورکرز کو ہراساں کیا جا رہا ہے، گرفتاری کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں جب کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا اتفاق ہے کہ ملک آئین کے مطابق چلے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے 26 جولائی کے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے