خرم دستگیر

حکومت 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کا تحفظ کرے گی، خرم دستگیر

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ حکومت 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کا تحفظ کرے گی۔ انہوں نے یہ بات نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران کہی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مؤخر کیے گئے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کو آئندہ آنے والے مہینوں میں وصول کریں گے تو سرکیولر ڈیٹ کم ہوتا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس موقع پر خرم دستگیر نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے بھی یہی بات چل رہی ہے، 300 سے زائد یونٹ والوں پر کوارٹرلی فیول ایڈجسٹمنٹ لانی ہے اور 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کا تحفظ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے