آصف زرداری

صدر آصف زرداری سے جاپان کے سفیر مٹسوہیرو واڈا کی ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر آصف علی زرداری نے پاکستان میں جاپان کے سفیر مٹسوہیرو واڈا سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، معیشت، ثقافت اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعلقات بڑھانے پر زور دیا۔ صدر مملکت آسف زرداری نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے مابین دوطرفہ تعاون کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے، پاکستان ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے، جاپانی کاروباری ادارے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرکے معاشی مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں مقیم جاپانی آٹوموبائل کمپنیوں کو پاکستان سے اپنی مصنوعات برآمد کرنے کے لیے پیداوار میں اضافہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جاپانی بینکوں کی بھی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے کہ وہ پاکستان میں اپنا کام شروع کریں۔

اس موقع پر جاپانی سفیر نے کہا کہ پاکستان ایک سٹریٹجک محل وقوع اور بہت بڑی آبادی کا حامل ملک ہے اور جاپانی کمپنیاں ان ممکنہ شعبوں میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لیے موجودہ دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے