شرجیل میمن

عمران خان کی پالیسی تھی جو جتنی بڑی گالی دے گا اسے اتنی بڑی وزارت دیں گے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کی پالیسی تھی کہ جو مخالفین کو جتنی بڑی گالی دے گا اسے اتنی بڑی وزارت دی جائے گی، چار سال اسی طرح انہوں نے حکومت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے لندن میں یہودی کی انتخابی مہم چلائی، عمران خان نے یہودی کیلئے چندہ اکٹھا کیا، مہم آپ چلا رہے ہیں، مغرب کا غلام کون ہے؟ سوشل میڈیا پر بدتمیزی کا طوفان برپا کیا ہوا ہے، ایک ٹوئٹ کرنے پر گالیاں دینے کا کلچر پہلے کبھی نہیں تھا، گالم گلوچ کا کلچر اسمبلی میں بھی نظر آنا شروع ہوگیا۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ لانگ مارچ میں پولیس کو مارنے کی ویڈیوز موجود ہیں، جنگل کا قانون ہے کہ وردی والوں مارواورکوئی کچھ نہ کہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں رینجرز کے نوجوانوں پر حملے کیے گئے، مقدمات ہم نے نہیں پولیس نے درج کیے ہیں، پولیس کی گاڑی کو آگ لگائی گئی مقدمات بھی درج نہ ہوں؟۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے