پی پی چیئرمین

حکومت کے اسلام آباد میں جمع کچرے کا بھی صفایا کریں گے، بلاول بھٹو زرداری

لاڑکانہ (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہمیں مل کر اپنے شہر کو صاف رکھنا ہے ، لاڑکانہ میں بھی گندگی کے مسائل تھے ، لاڑکانہ میں گھروں سے کچرا اٹھایا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ  حکومت کے اسلام آباد میں جمع کچرے کا بھی صفایا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے لاڑکانہ میں سندھ سالڈ ویسٹ منجمنٹ کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ سازشی عناصر ہیں انکو سازشیں کرنے دیں ، عوامی خدمت کی پالیسی کو ملک بھر میں لیکر جائیں گے ، ہم نے عوام کی خدمت کرنی ہے،جدوجہد جاری رکھنی ہے۔

واضح رہے کہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ  سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی سرگرمیوں میں بہتری آئے گی ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے تعاون کرکے شہر کو صاف کرینگے ، عوام کے تعاون کے بغیر شہر میں صفائی ناممکن ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی و دیگر کے ساتھ مل کر کام کیا ، ہماری آبادی میں اضافہ ہواہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے