سولر پینل

حکومت کی جانب سے گھریلو صارفین کو سولر پینل فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت)  حکومت کی جانب سے بجلی کے ستائے   عوام کے لئے بڑا احسن اقدام کیا جارہا ہے۔ وزیر اعظم شہباز  شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت کی جانب سے گوادر میں گھریلو صارفین کو سولر پینل فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گھریلو صارفین کو سولر پینلز کی فراہمی وفاقی حکومت کا گوادر کے لوگوں کو تحفہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے بجلی کے مسائل کے حل کیلئے گھریلو صارفین کو سولر پینل فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے مجودہ مسائل کے حل کے متعلق بات کی ہے۔ خیال  رہے کہ وزیراعظم نے اس حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ  10 دن کے اندر لائحہ عمل پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ گوادر میں بجلی کی فراہمی کیلئے فوری طور پر آف گرڈ نظام کا بھی جامع لائحہ عمل بنایا جائے، آف شور اور آن شور ونڈ پاور منصوبوں کیلئے بھی حکمتِ عملی بنائی جائے اور جنوبی بلوچستان میں ٹرانسمیشن لائنز کے کام میں تیزی لا کے اسے رواں سال دسمبر میں مکمل کیا جائے۔ منصوبوں کی تکمیل میں دیر کسی قدر قابلِ قبول نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے