عطا تارڑ

پنجاب کا بجٹ تاریخی ہوگا، بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔ عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لئے پنجاب کا بجٹ تاریخی ہوگا، جس میں بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، عوام کو بھرپور ریلیف دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ایجوکیشن اور ہیلتھ پروفیشنل کا معاشرے میں بڑا اہم کردار ہے، پائیدار ترقی کا حصول اور انسانی حقوق کا ادراک ہونا بہت اہم ہے۔ بجٹ میں سبسڈی میں اضافہ اور شاخسانہ اخراجات میں کمی کی جائے گی۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے آنے کے بعد تقریباً ہر روز خواتین پر تشدد کا واقعہ رونما ہوتا ہے، خواتین کو بتانا چاہیے کہ انکے حقوق کا تحفظ کیسے ممکن ہے، معاشرے اندر آگاہی پھیلانا اور قانون سازی کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترک بھائیوں کیساتھ ایسا سلوک نہیں کرنا چاہیے، بہت جلد کابینہ کا اعلان کردیا جائے گا، چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف عدم اعتماد جاری رہے گی، ان سے نہ بات چیت ہوئی ہے نہ کوئی ڈیل ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے