اتحادی

حکومت کی جانب سے اہم تقرری آئین کے مطابق کرنے اور انتخابات وقت پر کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد  (پاک صحافت)  وفاقی حکومت نے لانگ مارچ یا کسی قسم کے اور دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی کو مسترد کرتے ہوئے اہم تقرری آئین کے مطابق اور انتخابات وقت پر کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اہم تقرری پر وزیراعظم شہباز شریف اپنے فیصلے سے قبل اتحادیوں کیساتھ مشاورت کریں گے۔ توشہ خانہ اسکینڈل میں نئے آنے والے انکشافات پر مشاورت بھی ہوگی۔ بین الاقوامی سطح پر ملک کی بدنامی، توشہ خانہ سے جڑے دیگر محرکات کا جائزہ بھی لیا جائیگا۔

واضح رہے کہ کابینہ کی قانون سازی کمیٹی میں وزیر خزانہ اور وزیر مواصلات کی شمولیت بھی اہم نکتہ ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کو مزید چلایا جائے گا۔ عمران خان کے لانگ مارچ کا دباؤ پہلے کی طرح مسترد کیا جائے گا۔ انتخابات وقت پر ہوں گے، نگراں حکومت سے متعلق مشاورت جلد شروع کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کو مسلم لیگ (ن) کا صدر بنانے کی قرارداد منظور

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے تنظیمی اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے