رانا ثناءاللہ

غیرآئینی اقدامات کی صورت میں حکومت پنجاب میں گورنر راج نافذ کرسکتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ غیرآئینی اقدامات کی صورت میں حکومت پنجاب میں گورنر راج نافذ کرسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب نوٹیفکیشن جاری کریں گے، جس کے نتیجے میں پرویز الہی وزیراعلی نہیں رہیں گے۔ گورنر وزیراعظم کو گورنر راج لگانے سے متعلق کہہ سکتے ہیں۔ میں بیورو کریسی سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ آئین اور قانون کے مطابق چلیں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ پرویز الہی کی وزارت اعلی کے خاتمے کے بعد ہمارے وزیراعلی حمزہ شہباز ہوں گے۔ پی ٹی آئی کچھ بھی کرے، آئین سے مزاحمت نہیں کرسکتی۔ ملکی آئین میں واضح تحریر ہے کہ وزیراعلی اعتماد کا ووٹ نہ لے تو وہ عہدے پر نہیں رہے گا۔ گورنر کی مرضی ہے کہ وہ جب بہتر سمجھیں اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک دشمن ایجنڈے پر کام کررہا ہے۔ ان کا بنیادی ایجنڈا ہی یہ ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہو جائے۔ جبکہ عمران خان کے سوا اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ، سیاستدان اور پوری قوم چاہتی ہے کہ ملک میں استحکام ہو۔ عدالت سے عمران خان کو کوئی ریلیف نہیں ملنے والا۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے