عطا تارڑ

مسلم لیگ ن کے سرگرم رہنما عطا تارڑ کی ضمانت منظور

گوجرانوالہ (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سرگرم اور نوجوان رہنما عطا تارڑ کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔  ذرائع کے مطابق پولیس نے عطاء تارڑ  اور گرفتار تین لیگی کارکنوں کو  وزیر آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔ جہاں عدالت نے ان کی ضمانت منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت کے موقع پر پولیس نے عدالت کو بتایا کہ عطاء تارڑ کو گزشتہ رات علی پور چٹھہ تھانے سے گرفتار کیا تھا، ان پر پولیس اہلکاروں کی وردی پھاڑنے اور اہلکاروں کو دھمکی دینے کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ کے وکیل کی جانب سے ضمانت کی درخواست دی گئی، عدالت نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عطاء تارڑ اور دیگر تین لیگی کارکنوں کی ضمانت منظور کر لی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ  کے وکیل نے بتایا کہ علاقہ مجسٹریٹ آصف خان نے ملزمان کی ضمانت منظور کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے