گوگل

کیا انٹرنیٹ پر سرچ کیلئے گوگل استعمال کرتے ہیں؟ تو آپ کو یہ جان لینا چاہیے

(پاک صحافت) گوگل دنیا میں سب سے زیادہ استعمال کیے جانے والا سرچ انجن ہے اور روزانہ کروڑوں یا اربوں افراد اسے استعمال کرتے ہیں۔ مگر ایک نئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گوگل سرچ انجن کا معیار تنزلی کا شکار ہو چکا ہے۔ جرمنی کی Leipzig اور Bauhaus یونیورسٹیوں کی مشترکہ تحقیق میں یہ دعویٰ کیا گیا۔

خیال رہے کہ ایک سال تک جاری رہنے والی تحقیق کے دوران گوگل کے ساتھ ساتھ بنگ اور دیگر سرچ انجنز میں سرچ رزلٹس کے معیار کا موازنہ کیا گیا تھا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ گوگل پر جب کسی چیز کو سرچ کیا جاتا ہے تو زیادہ تر ٹاپ رزلٹس یا سب سے پہلے نظر آنے والے لنکس غیر معیاری مواد پر مبنی ہوتے ہیں۔ تحقیق کے دوران 7 ہزار سے زائد پراڈکٹ سرچ ٹرمز کا تجزیہ کیا گیا اور دریافت ہوا کہ گوگل اور دیگر سرچ انجنز کی جانب سے غیر معیاری مواد دکھائے جانے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق زیادہ تر ایسی ویب سائٹس اپنے مواد کی بجائے سرچ انجن آپٹیمائزیشن (ایس ای او) پر زیادہ توجہ مرکوز کرتی ہیں۔

گوگل کی جانب سے ایس ای او کے استعمال کی روک تھام کے لیے اکثر الگورتھمز میں تبدیلیاں کی جاتی ہیں اور غیر معیاری مواد کو نیچے کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ محققین نے بتایا کہ ہم نے کمپنی کو الگورتھمز کو ایڈجسٹ کرکے ایسے مواد کی روک تھام کرتے دیکھا ہے مگر ان تبدیلیوں سے عارضی بہتری آتی ہے، جس کے بعد ایس ای او اسپامرز نئے طریقوں سے سسٹم کو شکست دے دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے