مہنگائی

حکومت کیجانب سے 1700 سے زائد اشیاء پر ٹیکسز بڑھانے کی تیاری

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف کے کہنے پر ایک اور عوام دشمن اور غریب کش اقدام کرنے کے لئے کمر کس لی ہے، جس سے ملک میں مہنگائی کا سونامی آئے گا اور عام شہری کی زندگی مزید اجیرن بنے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے منی بجٹ میں 1700 سے زائد اشیاء پر ٹیکسز بڑھانے کی تیاری کرلی ہے۔ مختلف اقسام کی اشیاء پر ٹیکسز کی شرح 5 سے 7 فیصد ہوگی، میک اپ، امپورٹڈ اور مقامی گاڑیاں، بجلی، پٹرول اور گیس مزید مہنگی ہوجائے گی۔ منی بجٹ کا منظور بل 12 جنوری کو آئی ایم ایف اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق منی بجٹ کا مسودہ آج کابینہ کے خصوصی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد بجٹ مسودے کو منظوری کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ منی بجٹ میں آئی ایم ایف کی کڑی شرائط شامل ہیں، منی بجٹ میں بجلی، پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ منی بجٹ میں 1700 سے زائد اشیاء پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز میں اضافہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناء اللہ

مولانا کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، رانا ثناء

لاہور (پاک صحافت) مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے