ایاز صادق

حکومتی پالیسیوں سے دلبرداشتہ لوگوں کی فہرست بہت لمبی ہے۔ ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں سے دلبرداشتہ لوگوں کی فہرست بہت لمبی اور طویل ہے جس میں تحریک انصاف کے اراکین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ پریشان ہیں کہ حکومت کے ساتھ رہے تو ہماری سیاست ختم ہوجائے گی۔ ایسے لوگوں کی فہرست بہت لمبی ہے جن کا خیال ہے کہ اگر ہم حکومت کے ساتھ رہے تو ملک کا بھی نقصان ہوگا، اور ہماری سیاست کا بھی۔

ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کا سینیٹر الیکٹ ہونا اور حکومت کی جانب سے جوائنٹ سیشن میں بغیر بحث و مباحثے کے 30 بلز منظور کروانا ان دو عوامل کے پیش نظر میں وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ حکومت سے دلبرداشتہ اراکین کی تعداد بہت بڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ بہت زیادہ پریشان ہیں کہ ہم لوگوں کا سامنا کیسے کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے