اینڈرائیڈ فونز سے جلد موبائل سگنل کے بغیر بھی میسج بھیجنا ہوگا ممکن

کراچی (پاک صحافت) ایپل کی آئی فون 14 سیریز میں سیٹلائیٹ کے ذریعے ایمرجنسی ایس او ایس پیغامات بھیجنے کا فیچر متعارف کرایا گیا تھا جس نے اب تک امریکا میں کئی زندگیاں بھی بچائی ہیں۔ اب بہت جلد اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز استعمال کرنے والے بھی اس سے ملتی جلتی سروس استعمال کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) کے دوران کوالکوم کمپنی نے اسنیپ ڈراگون سیٹلائیٹ کا اعلان کیا۔ اسنیپ ڈراگون سیٹلائیٹ کا مقصد نئے اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز میں سیٹلائیٹ کمیونیکیشن کے ذریعے ٹو وے میسجز کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ اس کے لیے کوالکوم نے ایک کمپنی Iridium سے شراکت داری کی ہے جس کے متعدد سیٹلائیٹس زمین کے مدار میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ  جن اینڈرائیڈ فونز میں یہ سہولت موجود ہوگی، انہیں استعمال کرنے والے صارفین کسی بھی جگہ سے سیٹلائیٹس کے ذریعے میسج بھیج سکیں گے یا موصول کرسکیں گے۔ یعنی اگر کوئی صارف ایسی جگہ ہو جہاں موبائل اور وائی فائی کوریج موجود نہ ہو تو سیٹلائیٹ سروس کے ذریعے ہنگامی حالات میں مدد طلب کرنا ممکن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا

میٹا نے واٹس ایپ، انسٹا گرام اور میسنجر میں اے آئی چیٹ بوٹ کی آزمائش شروع کر دی

(پاک صحافت) میٹا کی جانب سے واٹس ایپ، میسنجر اور انسٹا گرام میں آرٹی فیشل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے