عابد شیر علی

ظالم حکمرانوں کو اقتدار سے نکالنے کیلئے اٹھ کھڑے ہونے کا وقت آگیا ہے۔ عابد شیرعلی

لاہور (پاک صحافت) عابد شیرعلی کا کہنا ہے کہ ملک پر مسلط ظالم حکمرانوں کو اقتدار سے نکالنے کے لئے اٹھ کھڑے ہونے کا وقت آگیا ہے۔ عوام مزید ظلم و زیادتی برداشت نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیرعلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بجلی اور گیس کی طویل بندش سے تنگ آکر خواتین سڑکوں پر آ گئی ہیں۔ جگہ جگہ حکومت کے خلاف عوام احتجاج کررہے ہیں۔

رہنما ن لیگ عابد شیرعلی کا مزید کہنا ہے کہ خواتین نے سڑک پر نکل کر گیس کے بل جلا کر عمران نیازی کو بتادیا کہ وہ وقت آگیا ہے جب عوام ظالم حکمرانوں کو اقتدار سے نکالنے کے لیے اٹھ کھڑے ہوتے ہیں۔ یاد رہے کہ لکی مروت میں خواتین نے لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر بجلی اور گیس کے بل جلادئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے