رانا ثناء اللہ

الیکشن کب کرانے ہیں یہ کام الیکشن کمیشن اور عدلیہ کا ہے ، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کب کرانے ہیں یہ کام الیکشن کمیشن اور عدلیہ کا ہے۔ حکومت اپریل میں بھی الیکشن کے لیے تیار ہے اور اکتوبر میں بھی تیار ہے ۔ہماری صرف ایک رائے ہے اور وہ یہ ہے کہ انتخابات اکٹھے کرائے جائیں ، ورنہ الیکشن متنازع ہوں گے اور ہارنے والا دھرنے دے گا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن جنرل باجوہ کے ساتھ کسی سمجھوتے میں شامل نہیں تھی، حکومت میں شامل کسی شخص نے کبھی نہیں کہا کہ ہمیں 28  نومبر کے بعد حکومت ملی، مریم نواز نے یہ کہا ہے تو وہ پارٹی لیڈر ہیں، اپنی رائے کا اظہار کر سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوام میں اس بیانیے کے ساتھ جائیں گے کہ اس بدبخت عمرانی ٹولے نے 2016 میں ملک کو آگے لے جانے والی حکومت کے خلاف سازش کی، ساڑھے تین سال میں ملکی معیشت کا ستیاناس کر دیا ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ اس موقع …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے