حمزہ شہباز

حکومت نے عوام کو بھوکا رہنے پر مجبور کیا ہے۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ نااہل حکومت نے عوام کو بھوکا رہنے پر مجبور کیا ہے۔ رمضان میں عوام کو ریلیف دے کر حکومت بدعاوں سے بچنے کی کوشش کرے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نااہل حکومت عوام کو رمضان ریلیف بھی نہیں دے سکی ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ رمضان المبارک میں اشیائے ضروری کو سستی قیمت پر فراہم کرے۔ تاکہ عام شہری سکون و اطمینان کے ساتھ روزہ رکھ سکیں۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ بڑے بڑے دعووں کے بجائے عمران نیازی رمضان پیکج کا اعلان کریں۔ تنخواہ دار اور سفید پوش طبقات کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔ آٹا، چینی، کھجور، گھی، انڈے، مرغی اور سبزیوں کی قیمتیں فوری کم کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے