سندھ کابینہ کی جانب سے  ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے ایک لاکھ ٹینٹ دینےکی منظوری

کراچی (پاک صحافت) سندھ کابینہ کی جانب سے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لیے ایک لاکھ ٹینٹ دینے کی منظوری دی گئی ہے۔  ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس  میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ترکیہ کے عوام نے سندھ کے سیلاب متاثرین کے لیے فوری امداد  دی تھی، ہم ترکیہ کے عوام کو اس مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑ سکتے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی کابینہ کے اجلاس میں  ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لیے ایک لاکھ ٹینٹ دینےکی منظوری دی گئی ہے۔ اجلاس میں کابینہ نے محکمہ صحت کے نان پروموشنل پوسٹ کے ملازمین کو ٹائم اسکیل دینےکا فیصلہ بھی کیا، ترجمان کے مطابق یہ ٹائم اسکیل 5، 12، 19 اور 27 سال کی اچھی سروس پر دیا جائےگا، ٹائم اسکیل صرف ایک اسٹیج موجودہ پے اسکیل سے اوپر ہوگا، یہ ٹائم اسکیل گریڈ بی ایس ایک تا 15 کے ملازمین کو دیا جائےگا۔

واضح رہے کہ رکیہ اور شام شدید  زلزلے سے لرز اٹھے، 7.9 شدت کے زلزلے سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جس کے باعث مجموعی طور پر  ہلاکتیں 650 سے تجاوز کرگئی ہیں۔ زلزلے کا مرکز ترکیہ سے جنوب میں غازی انتپ صوبے کے علاقے نرداگی میں تھا، جبکہ زلزلے کی گہرائی 17.9 کلومیٹر تھی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے