فوزیہ قصوری

پارٹی کیساتھ وفاداری کرنے والوں کو کبھی انصاف نہیں ملا۔ رہنما پی ٹی آئی

کراچی (پاک صحافت) پی ٹی آئی رہنما فوزیہ قصوری کا کہنا ہے کہ پارٹی کے ساتھ وفاداری کرنے والوں کو کبھی انصاف نہیں ملا ہے۔ تحریک انصاف کا ماضی ایسے ناانصافی کے واقعات سے بھرا پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما فوزیہ قصوری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیر ترین آپ نے انصاف کے لئے غلط دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ یہاں سے آپ کو کبھی انصاف نہیں ملے گا۔ اس پارٹی میں وفاداری کا جواب بے انصافی سے ہی دیا جاتا ہے۔

پی ٹی آئی کی سابق رہنما فوزیہ قصوری کا مزید کہنا ہے کہ جہانگیر ترین! آپ صرف چند سالوں کے لیے دوست تھے۔ میں نے 22 سال پی ٹی آئی سے وفاداری کی، مگر مجھے انصاف نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین آپ ایک مالدار شخص ہیں یہ آپ کے لئے بہت اچھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے