عمران خان

حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(پاک صحافت) حکومت اور سرکاری ملازمین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے، وزیرِاعظم عمران خان نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ملازمین کا کہنا ہے کہ نوٹیفیکیشن جاری ہونے تک دھرنا ختم نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی کمیٹی اور سرکاری ملازمین کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تمام گرفتار افراد کو رہا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔وفاقی دارالحکومت میں حکومتی کمیٹی اور سرکاری ملازمین کے درمیان نتیجہ مذاکرات کے بعد سرکاری ملازمین کا آج بھی دھرنا جاری ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں سرکاری ملازمین اور پولیس کے درمیان جھڑپ

سرکاری ملازمین کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے تک دھرنا ختم نہیں کریں گے۔آل گورنمنٹ ایمپلائز الائنس کے رہنماؤں نے حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے بعد کہا کہ دھرنا ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان آج دو بجے کیا جائے گا۔جب حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری ہو گا۔مذاکرات میں وفاقی وزراء پرویز خٹک، وزیر داخلہ شیخ رشید اور علی محمد خان شریک تھے۔

جس میں مطالبات کے حوالے سے اہم پیس رفت ہوئی۔آئندہ بجٹ تک گریڈ ایک سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا جس کا اعلان آج کر دیا جائے گا۔جب کہ مزدرو رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نوٹیفیشکین جاری نہ ہوا تو آج دوبارہ پارلیمنٹ کی جانب سے مارچ کریں گے۔وفاقی وزیر شیخ رشید نے ساتھیوں کی رہائی کا اعلان کیا ہے جس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

دوسری جانب حکومت کی جانب سے مظاہرین پر تشدد کرنے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخواکی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرروبینہ خالد نے اسلام آباد میں سرکاری ملازمین پر پولیس لاٹھی چارج اورپکڑدھکڑ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کو یرغمال بنانے والے تحریک انصاف کی حکومت سرکاری ملازمین کا احتجاج برداشت نہیں کر سکی سرکاری ملازمین پر تشدد اور لاٹھی چارج نے حکومت کا مکرو چہرہ عیا ں کردیاہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے